جہلم

جہلم شہر اور مضافاتی علاقوں کے دکانداروں نے ناپ تول میں کمی کو معمول بنا لیا

جہلم: شہر اور مضافاتی علاقوں کے دکانداروں نے ناپ تول میں کمی کو معمول بنا لیا، حکام نے چپ سادھ لی، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے روزانہ کی بنیاد پر دکانداروں کے باٹ اور کنڈے چیک کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں اکثر دکانداروں ، قصابوں، سبزی و فروٹ فروشوں اور خوانچہ فروشوں کے پاس تصدیق شدہ باٹ موجود نہیں جبکہ ناپ تول میں کمی بھی دکانداروں نے معمول بنا رکھی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صارفین کو لوٹنے کے لئے پتھر کے خود ساختہ باٹ بنا رکھے ہیں اسی طرح غلہ منڈی اور سبزی منڈی میں بھی استعمال ہونے والے کنڈوں اور باٹ میں بھی دیدہ دلیری کے ساتھ ہیراپھیری کی جارہی ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران کو روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈی سمیت گردونواح میں دکانداروں کے باٹ کنڈے چیک کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ ناپ تول کی کمی کو دور کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button