ڈومیلیسوہاوہ

ڈومیلی میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار خاتون سے بکرا چھین کر فرار

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ، گزشتہ روز تھپلہ گاؤں کی خاتون سے دو افراد قربانی والا بکرا چھین کر رفوچکرہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کی حدود میں چوری کی ڈکیتی کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہوتاجارہاہے۔ گزشتہ روز اڈرانہ کے گاؤں تھپلہ میں دن دیہاڑے خاتون سے بکرا زبردستی چھین کرکے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار لے کر رفوچکر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق خاتون بکرےکو پانی پلا کرگھر کی طرف جارہی تھی کہ راستہ روک کر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بکر چھین لیا جبکہ موٹر سائیکل سواروں نے پمپ سے پٹرول بھی ڈلوایا۔ پولیس نے مزیدتفتیش کا آغاز کردیا۔

آئے روز بڑھتی چوری کی وارداتوں سے شہری سخت پریشان ہیں۔ شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لے کر بڑھتی چوری کی وارداتوں میں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button