دینہاہم خبریں

دینہ کے قریب تیز رفتار شاہزور الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

دینہ کے قریب تیز رفتار شاہزور الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہو گیا، زخمی اور میت کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ کے مقام پر تیز رفتار شاہزور الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 34سالہ عمران ولد رشید سکنہ سرگودھا موقع پر جاں بحق جبکہ 30سالہ محسن ولد نذیر سکنہ منڈی بہاؤالدین شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اور میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button