جہلم

جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے گلی محلوں میں جگہ جگہ پرائیویٹ کلینکس اور جعلی لیبارٹریز بن گئیں

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر کے گلی محلوں میں جگہ جگہ پرائیویٹ کلینکس و لیبارٹریز بن گئیں، جنہیں ناتجربہ کار، عطائی ڈاکٹرز چلا رہے ہیں اسی طرح پرائیویٹ ہسپتالز مالکان نے بھی ہسپتالوں کے اندر لیبارٹریاں قائم کر کے نان کوالیفائیڈ عملہ تعینات کررکھاہے جو مریضوں کی خود ساختہ رپورٹس تیار کر کے انہیں تھما دی جاتی ہیں۔

ضلع بھر کے درجنوں پرائیویٹ ہسپتالوں اور پرائیوٹ لیبارٹریز میں پتھالوجسٹ ڈاکٹر سرے سے موجود نہیں ایک لیبارٹری کا رزلٹ دوسری سے بالکل مختلف ہوتا ہے یہ لیبارٹریاں محکمہ ہیلتھ کے افسران و اہلکاران کی آشیر باد سے سادہ لوح افراد کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی رپورٹس جاری کرکے شہریوں سے جمع پونجی لوٹ رہے ہیں۔

شہریوں نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں قائم خود ساختہ رپورٹس تیار کرنے والی لیبارٹریز مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور جعلی لیبارٹریز کے کولیکشن سنٹروں کو سیل کیا جائے۔

مزید بر آں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اردگرد بھی پرائیویٹ لیبارٹریز کی بھرمار ہے ، جہاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز مریضوں کو ٹیسٹ کے لئے ریفر کرنا معمول بنا رکھا ہے۔

شہریوں نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے نوٹس لینے اور پرائیویٹ لیبارٹریوںاور عطائی ڈاکٹرز کے کلینکس سیل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button