پنڈدادنخاناہم خبریں
پنڈدادنخان میں 4 سینٹری ورکر سیوریج ٹینک میں ڈوب گئے، ایک ورکر جاں بحق، تین زخمی

پنڈدادنخان میں صفائی کرتے ہوئے 4 سینٹری ورکر زہریلی گیس کا شکار، چاروں سینٹری ورکر سیوریج ٹینک میں ڈوب گئے، ایک ورکر جاں بحق، تین ورکرز زخمی ہو گئے، زخمیوں اور میت کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
افسوسناک واقعہ ہفتہ کی شام پانچ بجے کے قریب پیش آیا،سیوریج لائن کے بوسٹر پوائنٹ محلہ نئی آبادی پرانی بلدیہ بلڈنگ کے پاس سیورج ٹینک کی صفائی کرتے ہوئے ایک سینٹری ورکر زہریلی گیس کا شکار ہوجس کے باعث وہ ٹینک میں جا گرا جس کو بچانے کیلئے باقی تین ورکرز زہریلی گیس کے باعث کے باعث ٹینک میں گرتے گئے۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تین نوجوانوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 24 سالہ ورکر جابر ولد بوٹا جان کی بازی ہار گیا ۔
زخمیوں میں 22 سالہ ناصر ولد غلام عباس، 25 سالہ لیاقت علی ولد غلام علی اور 27 سالہ رستم ولد محمد بشیر شامل ہیں۔