جہلم شہر میں ٹریفک کاجام رہنا شہر کا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا

جہلم شہر میں ٹریفک کاجام رہنا شہر کا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا۔ شاندار چوک کے اطراف ٹریفک جام رہنے سے سول لائن روڈ، ریلوے روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، تحصیل روڈ پر لمبی قطاریں لگ جانے سے شہر اور اطراف سے آنے جانے والے مسافر ذلیل و خوار ہونے لگے، صبح سے لیکر رات گئے تک گاڑیوں کی لمبی لائنوں نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا کے رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ان دنوں ٹریفک جام رہنا سب سے اہم اور حل طلب مسئلہ بن چکا ہے جگہ جگہ پارکنگ اسٹینڈز، لوڈر رکشوں،چنگ چی رکشوں، ٹھیلوں اور کاروباری مراکز، دکانوں کے سامنے تجاوزات کے باعث سڑکیں تنگ ہوکر رہ گئی ہیں۔

شہر میں آنے اور جانے والی چھوٹی گاڑیوں کی روانی متاثر ہونے سے لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس کیوجہ سے سکول کا لجز میں آنے جانے والے طلبا و طالبات، اساتذہ اور سرکاری اداروں کے ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایمبولینسر، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ٹریفک کے رش میں اکثر اوقات پھنس جاتی ہیں۔

شہری ایک دوسرے سے الجھتے ، لڑائی جھگڑے ، گالی گلوچ کرتے نظرآتے ہیں۔

شہری حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button