جہلم سمیت ملک بھر میں سردی کی لہر میں اضافے کا امکان

جہلم سمیت ملک بھر میں سردی کی لہر میں اضافے کا امکان، کل 15 دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی، درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔

ماہرین نے جہلم سمیت ملک بھر میں بھی سردی میں اضافے کا عندیہ دے دیا ۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کل 15 دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی جس کے باعث جہلم سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا اور درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 10 روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرق سے چلنے والی ہوائوں کے باعث فضائی معیار متاثر رہے گا تاہم آئندہ 10 دنوں میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button