سی او میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے بیانات سوشل میڈیا تک محدود، عملدرآمد صفر، شہر بھر میں آوارہ کتے اور فالتو جانوروں کی بہتات ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر میں چوک محمدیہ اور شیخ نوازش شہید چوک سمیت متعدد جگہوں پر آوارہ کتوں اور پالتو جانوروں کی بہتات ہے جس سے جہاں شہریوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، وہی پر تاجر حضرات بھی شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ فالتو جانوروں اور آوارہ کتوں سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، ان کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
چند روز قبل سی او میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان ملک خرم افتخار کی طرف سے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے کا کہا گیا تھا لیکن اس معاملے پر عملدرآمد بالکل نہ ہونے کے برابر ہے۔
عوامی وسماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان جانوروں کو کنٹرول کرنے کے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔