دینہ: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والا، غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے اور سریا چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانو نی طور پر پٹرول فروخت کرنے والے ملزم عبدالحفیظ کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 6 لیٹر پٹرول معہ سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
دینہ پولیس نے دوسری کارروائی میں چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم ثاقب علی کو گرفتار کر لیا،ملزم حویلی سے رکشہ پر سریا چوری کر کے لے جا رہا تھا، مدعی مقدمہ ،ملزم سے چوری شدہ سریا اور رکشہ برآمد کر لیا گیا۔
ادھر کالاگجراں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد ارسلان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل 9ایم ایم معہ روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔