جہلم کے شہری علاقوں میں بھینسوں کے درجنوں غیر قانونی باڑے

جہلم شہر کے مضافاتی علاقوں کریم پورہ، محمود آباد، مشین محلہ 1.2.3. ، جادہ ، بلال ٹاؤن، ڈھوک فردوس، اسلام پورہ، مدنی محلہ، شمالی محلہ، باغ محلہ، سمیت دیگر علاقوں میں بھینسوں کے غیر قانونی باڑے قائم ، ہر باڑے میں درجنوں سے زائد بھینسیں موجود ، گوالے بھینسوں کا فضلہ سیوریج لائنوں اور گلی محلوں میں پھینک دیتے ہیں جو مکینوں کیلئے وبال جان اور بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔

ہر طرف گندگی بد بو و تعفن پھیلے سے علاقہ مکینوں کیلئے سانس لینا بھی محال ہو جاتا ہے ، جا بجا گندگی کے ڈھیروں سے علاقے میں موذی امراض پھیلنے کا خدشہ لاحق ہو چکاہے، میونسپل کمیٹی ، محکمہ ماحولیات سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و ملازمین اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے۔

علاقہ مکینوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں کی عدم دلچسپی اور عدم توجہی کیوجہ سے مذکورہ علاقوں میں متعدد بھینسوں کے باڑے قائم ہو چکے ہیں ،جس بارے میونسپل کمیٹی،محکمہ ماحولیات سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بخوبی آگاہ ہیں لیکن اس اہم مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ، ایڈوائز صوبائی محتسب پنجاب جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ جس طرح شہر کی اہم سڑکوں کو روزانہ کی بنیاد پر صاف ستھرا رکھا جار ہا ہے اور گندگی کے پوائنٹس کو ختم کرکے فلتھ ڈپو قائم کر دیئے گئے ہیں ، اسی طرح ملحقہ علاقوں میں سے مویشی باڑوں کو شہر سے باہر ویران جگہوں پر منتقل کروایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کروانے کے احکامات جاری کئے جائیں اور ہروارڈ میں اس کی آبادی کے مطابق فلتھ ڈپوقائم کروائے جائیں تاکہ شہری فلتھ ڈپوؤں میں گھروں کی گندگی ڈال کر علاقے کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button