دینہ: جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، دینہ اور منگلا پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا کر گرفتار کر لیا، ملزم سے 1کلو 600گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن محمدد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔