سوہاوہ

محکمہ زراعت توسیع سوہاوہ کی طرف سے ڈومیلی کے علاقہ پدھری میں فارمر ڈے کا انعقاد

سوہاوہ: محکمہ زراعت توسیع سوہاوہ کی طرف سے موضع پدھری مرکز ڈومیلی میں چوہدری ساجد محمود کے ڈیرے پر فارمر ڈے برائے زیادہ پیداوار گندم وتیلداراجناس کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جہلم چوہدری مقصود احمد تھے، اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سوہاوہ قاضی عبید الرحمٰن نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جہلم چوہدری مقصود احمد نے زمینداروں کو گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی، زمین کی تیاری، منظور شدہ اقسام، شرح بیج، بیج کو پھپھوندی کش زہر لگانے، جڑی بوٹیوں کی تلفی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا اور اس کے ساتھ کچن گارڈننگ کے تحت گھریلو پیمانے پر سبزیاں کاشت کرنے کے بارے میں بتایا اور محکمانہ اسکیموں کے بارے میں بتایا۔

موضع پدھری کے زمینداروں نے محکمہ زراعت توسیع کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور محکمہ زراعت کی کارکردگی کو سراہا، آخر میں رمیض راجہ زراعت آفیسر ڈومیلی نے تمام زمینداروں کا پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button