دینہ

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج دینہ کے ہیڈ کلرک فضل الرحمٰن کی ریٹائرمنٹ پر تقریب کا انعقاد

دینہ: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جی ٹی روڈ دینہ کے ہیڈ کلرک فضل الرحمٰن کی ریٹائرمنٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پرنسپل محمد ندیم پال، عابد حسین وائس پرنسپل، مسعود احمد سابقہ پرنسپل سمیت کالج کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف نے شرکت کی جبکہ تقریب میں تلاوت قرآن پاک کے فرائض مرزا قیصرمحمود سینئر لیکچر اسسٹنٹ نے سر انجام دیئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایسوی ایٹ کالج دینہ میں تقریباً 17 سال اپنی خدمات سر انجام دینے والے ہیڈ کلرک کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا، حاضرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے زمانے کے تمام سردوگرم حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارہ ہذا کی بہتری اور طلباء کی بہترین نشوونما میں اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر ہیڈ کلرک فضل الرحمٰن تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے آج کا دن بہت یادگار ہے کہ میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے بعد یقیناً آپ سب کے سامنے سرخرو ہوکر شعبہ تعلیم سے رخصت ہورہا ہوں۔ بے شک میں عملی طور پہ یہاں سے جا رہا ہوں مگر قلبی طور پہ میں ہمیشہ آپ سب کے ساتھ موجود رہوں گا۔

انہوں نے شیکسپیئر کے مشہور قول کہ یہ دنیا ایک سٹیج ہے اور ہم سب اداکار، ہم اپنا اپنا کردار ادا کرکے اس دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں، میں نے شعبہ تعلیم کے سٹیج پر اپنا کردار کیسا ادا کیا،میری کارکردگی سے متعلق میرے ساتھی اساتذہ اور دیگر سٹاف کے لوگ زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں کہ میں نے اپنا وقت کیسا گزارا۔ آپ سب کو جب اور جہاں بھی کسی معاملے میں میری ضرورت ہوگی تو میں ہمہ وقت آپ کے لئے حاضر ہوں گا۔

پرنسپل محمد ندیم پال، عابد حسین وائس پرنسپل اور سابقہ پرنسپل مسعود احمد سمیت کالج کے تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف نے فضل الرحمٰن کو بھرپور خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور خوبصورت تحائف بھی پیش کئے گئے۔

اس موقع پر کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آج ہمارے ہیڈ کلرک کا ریٹائرمنٹ ڈے ہے انشاء اللہ جلد ہی ان کے اعزاز میں ایک بھرپور شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button