جہلم

سرکاری ملازمین کے لئے بنائے جانے والے فلیٹس اور کوارٹرز کھنڈرات میں تبدیل

جہلم: مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کے لئے بنائے جانے والے فلیٹس، کوارٹرز متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہونا شروع ہوگئے۔

کوارٹروں کی تزین و آرائش تو دور کی بات ضروری مرمت تک کئے جانے کی زحمت گوارا نہیں کی جاتی جس کیوجہ سے کئی دہائیاں قبل تعمیر ہونے والے کوارٹروں کی دیواروں پر دراڑیں اور سیم نمودار ہو چکی ہیں جبکہ ان میں صفائی سمیت سٹریٹ لائٹس کا نظام بھی ناقص ہے۔

کوارٹرزسے ملحقہ صحن بھی خار دار جھاڑیوں کی وجہ سے جنگلوں کی منظر کشی کرتے دکھائی دیتے ہیں ، سیکورٹی کا بھی خاطر خواہ نظام نہیں، جس کے باعث سرکاری کالونیوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

جہلم پریس کلب کے صحافیوں کو سروے کے دوران سرکاری کالونیوں میں مقیم سرکاری اداروں کے ملازمین نے بتایا کہ شہر میں مختلف محکموں کے ملازمین کے لئے بنائے گئے فلیٹس و کوارٹروں میں پچھلے کئی برسوںسے رنگ و روغن نہیں کرایا گیا، بجلی کے میٹرز بھی غیر محفوظ ہیں، بجلی کے ننگے تاروں کے باعث کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے، صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا خدشہ سروں پر منڈلاتا رہتا ہے۔

مکینوں نے محکمہ ڈاک، محکمہ ٹیلیفون، محکمہ ریلوے، محکمہ واپڈا، محکمہ صحت، محکمہ انہار، محکمہ بلدیات، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری کوارٹر بھوت بنگلے کی منظر کشی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ سرکاری اہلکاروں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و مرمت کروائی جائے تاکہ ملازمین کے بیوی بچے بلا خوف و خطر رہائش اختیار کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button