جہلماہم خبریں

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ چوہدری ظفر اقبال

جہلم: عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے جسے ہم پورا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے پیرکو میونسپل کمیٹی میں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سننے اور ان کے حل کے احکامات جاری کرنے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف افسر میونسپل کمیٹی غلام قمر،چیف سینٹری انسپکٹر رانا محمد اشفاق کے علاوہ دیگر افسران اور سائلین موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم میں صفائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سترہ کروڑ روپے کی مشنری منگوائی جار ہی ہے جبکہ سو ڈیلی ویجز پر سینٹری سٹاف بھرتی کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف سیوریج بلکہ صفائی کا نظام بھی بہتر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بیس کروڑ روپے کی لاگت سے جادہ سے شاندار چوک اور میجر اکرم شہید روڈ سے ضلع کچہری تک سڑکوں کی تعمیر کی جارہی ہے جس سے لوگوں کی مشکلات میں کمی ہوگی بلکہ وہ بہترین کارپٹیڈ روڈ پر اپنا سفر جاری رکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ارب روپے کے فنڈز تعمیر و ترقی کے کاموں کے لیے میرے حلقہ میں محتص کیے گئے ہیں جس سے انشاء اللہ تعمیر و ترقی کے منصوبے کے ساتھ ساتھ شعبہ تعلیم اور شعبہ صحت میں کام کر کے اس میں عوام کو بہترین ریلیف دیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے آئے ہوئے سائلین کی شکایات سنی اور موقع پر انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے جسے ہم جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button