دینہاہم خبریں

دینہ سے اغواء ہونے والی لڑکی راولپنڈی سے بازیاب، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

دینہ سے اغواء ہونے والی لڑکی راولپنڈی سے بازیاب، ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ سے 4 اکتوبر کو اغواء ہونے والی 27 سالہ (س) نجی بینک کی ملازمہ کو منگلا پولیس نے راولپنڈی سے بازیاب کروا کر مرکزی ملزم حسنین علی ولد عبدالزاق سکنہ ساگری کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 27 سالہ (س) بینک ملازمہ کو اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ بینک سے واپس رکشے پر سوار ہوکر گھر آرہی تھی کہ دو ملزمان نے اسلحے کے زور پر لڑکی کو رکشے سے اتارا اور زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے تھے۔

مغویہ ملزم حسنین علی کے گاؤں کی ہی رہائشی ہے، پولیس نے سائنٹیفک طریقے سے مغویہ کو بازیاب کروایا، پولیس کی جانب سے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ ملزم حسنین علی سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

لڑکی نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ میں بینک سے گھر آرہی تھی تو ملزمان مجھے اغواء کر کے راولپنڈی لے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button