جہلم ماڈرن بازار میں بچوں کے لئے پلے لینڈ کا افتتاح، مختلف مکاتب فکر کی شرکت

جہلم: ماڈرن بازارمیں بچوں کے لئے پلے لینڈ کا افتتاح، مختلف مکاتب فکر کی شرکت، جہلم چیمبر آف کا مرس کے صدر چوہدری عمر مشتاق برگٹ، ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز اور ماڈرن بازار کے انتظامیہ کے ذمہ داران ریحان احمد اور کلیم گیلانی نے فیتہ کاٹا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ناصرف ماڈرن بازار برلب جی ٹی روڈ جادہ جامع مسجد میں پہلی بار نماز جمعہ کی ادائیگی ہوئی، اس موقع پر جہلم شہر کی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنی والی نامور شخصیات موجود تھیں، نماز جمعہ کے بعد صدر جہلم چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری چوہدری عمر مشتاق برگٹ، ایگزیکٹو ممبر وچیئرمین میڈیا سٹینڈنگ کمیٹی چوہدری سہیل عزیز نے بچوں کی تفریح کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ پلے لینڈکی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی صدر جے سی سی آئی چوہدری عمر مشتاق برگٹ تھے اس کے بعد انہوں نے ماڈرن بازار جہلم کے انتظامی ذمہ دارا ن ر یحان احمد اور کلیم گیلانی و دیگر کے ساتھ اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔
اس موقع پر صدر جہلم چیمبر آف کامرس چوہدری عمر مشتاق برگٹ نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماڈرن بازار جہلم کے کاروباری مراکز میں ایک خوبصورت اضافہ ہے اور منافع بخش کاروبار ی مرکز ثابت ہوگا، ماڈرن بازار کی انتظامیہ کو مبارک بادپیش کرتا ہوں انہوں نے جہلم میں جی ٹی روڈ پر ایک خوبصورت کاروباری مرکز بنایا جہاں سے کاروباری حضرات بھر پور استفادہ حاصل کریں گے۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر و چیئرمین میڈیا سٹینڈ نگ کمیٹی چوہدری سہیل عزیز نے کہا کے میں ماڈرن بازار کی انتظامیہ کا مشکور ہوں کے جنہوں نے آج ہمیں عزت بخشی ریحان احمد اور کلیم گیلانی کی کاوشیں رنگ لائیں گی اور جلد ہی ماڈرن بازار کی انتظامیہ اور اس پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ثمرات حاصل ہونا شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماڈرن بازار جہلم کی کاروباری کہکشاں میں ایک درخشندہ ستارہ ثابت ہو گا اس سے ناصرف جہلم کاروباری طبقہ معاشی طور پر مستحکم ہوگا بلکہ جہلم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے اعتماد کی بحالی کا بھی سبب بنے گا کیونکہ اس بازار کے قیام کیلئے بھاری سرمایہ کاری کی گئی ہے جہلم چیمبر آف کامرس اور جہلم کا میڈیا آپ کے اس کاوش کی کامیابی کیلئے شانہ بشانہ ہوگا۔