پنڈدادنخاناہم خبریں

سکولوں میں طالبعلموں کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھایا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری

پنڈدادنخان: پہلی سے بارہویں جماعت تک قرآن مجید پڑھانے کا نصاب جاری، پرائمری تک کے طلباء کو ناظرہ قرآن جبکہ چھٹی جماعت سے بارہویں تک کے طلباء کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھایا جائے گا۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ نے قرآن مجید کے نصاب کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پہلی جماعت میں تجویدی قاعدہ، قرآن کی آخری چار سورتیں پڑھائی جائیں گی۔ دوسری جماعت میں پہلا اور دوسرا پارہ، تیسری جماعت کے لئے تیسرے پارہ سیآٹھویں پارے تک نصاب مقرر کیا گیا ہے۔

چوتھی جماعت میں نویں پارے سے 18 ویں پارے تک جبکہ پانچویں کے لئے 19 ویں پارے سے 30 پارے تک نصاب مقرر کیا گیا ہے۔ پہلی تا پانچویں جماعت تک صرف ناظرہ قرآن پڑھایا جائے گا۔ چھٹی سے بارہویں جماعت تک قرآن کی سورتوں کو ترجمہ کے ساتھ پڑھانا ہوگا۔

ٹیکسٹ بک بورڈ نے 88 صفحات پر مشتمل قرآن نصاب کو رواں سال سے تعلیمی اداروں میں لاگو کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button