جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کے اے ایس آئی نسیم اعجاز دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے

جہلم پولیس کے متحرک آفیسر اے ایس آئی نسیم اعجاز دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے، نماز جنازہ میں ڈی پی او جہلم سمیت اعلی افسران کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کے متحرک اور خوش اخلاق پولیس آفیسر نسیم اعجاز جو محکمہ میں ماسٹر اعجاز کے نام سے جانے پہچانے جاتے تھے۔ نسیم اعجاز پنڈدادنخان کے تھانہ جلال پور میں تعینات تھے جہاں دوران ڈیوٹی 15 کی کال پر ایک علاقے میں ریڈ کرنے جارہے تھے کہ راستے میں دل کا دورہ پڑنے سے جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز نسیم کی نماز جنازہ پولیس لائنز جہلم میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا سمیت پولیس و سول انتظامیہ کے حکام، مرحوم کے ورثاء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پولیس لائنز جہلم میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی میت اُن کے آبائی گاؤں چک براہم روانہ کردی گئی۔

جہلم پولیس میں بطور تفتیشی افیسر فرائض منصبی انجام دینے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز نسیم عرصہ 3 سال سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، جو آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مرحوم کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت کی اور اہلخانہ کے مکمل دیکھ بھال کی یقین دہانی کروائی اور مزید کہا کہ غم کی اس گھڑی میں جہلم پولیس ورثاء کے ساتھ برابر شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button