جہلم

حلقہ این اے 66 کی محرومیاں ختم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ چوہدری فرخ الطاف

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 66 کی محرومیاں ختم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، انشاء اللہ اگلے 2 سالوں کے اندر حلقہ این اے 66 میں سڑکوں کا جال بچھا دیں گے، صحت اور تعلیم پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے تاکہ پڑھے لکھے نوجوان ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 66 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جا چکا ہے، سابق حکمرانوں نے نعروں کے سوا کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے حلقہ این اے 66 کے دور دراز علاقے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، صحت، تعلیم اور رابطہ سڑکیں بنیادی ضرورت ہیں جبکہ سابق حکمران مال بناؤ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن رہے جس کی وجہ سے حلقے کے عوام بنیادی سہولیات نہ ہونے کیوجہ سے مسائل کا شکار تھے۔

انہوں نے کہا کہ لدھڑ خاندان جب بھی برسر اقتدار آیا ہے محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا، اسی وجہ سے ضلع جہلم کے عوام لدھڑ خاندان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر خادم اللہ بٹ، ڈاکٹر فضل الحق فضلی ، چوہدری عمار الطاف اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button