تعلیمی اداروں سمیت سول ہسپتال جنرل بس سٹینڈ پر موجود ٹک شاپس پر سرعام مہنگی اشیاء کی فروخت جاری

جہلم: سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں سمیت سول ہسپتال جنرل بس سٹینڈ پر موجود ٹک شاپس پر سرعام مہنگی اشیاء کی فروخت جاری، شہری ناقص و غیر معیاری اشیاء مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ، شہریوں کاڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں ، ہسپتالوں کی کینٹینوں ، جنرل بس اسٹینڈز، سمیت پٹرول پمپس پر قائم ٹک شاپس میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے ، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بازار سے کئی گنااضافی نرخوں پروصولی کی جارہی ہے۔
اضافی نرخوں کی وصولی پر شہریوںاوردکانداروں کے مابین آئے روز لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول بن چکے ہیں لیکن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کی وجہ سے طالبعلموں، ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سمیت عام شہری روزانہ کی بنیاد پر لٹ رہے ہیں۔
طالبعلموں کے والدین سمیت شہری ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔