جہلم

مسافر ہائی ایسسز، ویگنوں میں ناقص گیس سلنڈرز انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بن گئے

جہلم: آرٹی اے سیکرٹری، ٹریفک پولیس، موٹروے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم توجہی، مسافر ہائی ایسسز، ویگنوں میں ناقص گیس سلنڈرز انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بن گئے، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی چپ معنی خیز، مسافر عدم تحفظ کا شکار، بس اڈوں میں ٹرانسپورٹروں کی اجارہ داری قائم، من مانے کرایوں کی وصولی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم جنرل بس اسٹینڈ سے مختلف شہروں کوجانے والی ٹرانسپورٹ، ہائی ایسسز، ویگنوں وغیرہ میں ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث ٹرانسپورٹروں نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے جبکہ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی چیک نہیں کئے جاتے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے مسافر ہائی ایسسز، ویگنوں میں ناقص سستے اور غیر معیاری ایل پی جی اور سی این جی گیس سلنڈر لگوا ئے تھے جو کہ ناقص و غیر معیاری میٹریل کیوجہ سے کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتے ہیں۔

سروے کے مطابق یہ چلتے پھرتے خطرناک بم انسانی جانوں کے لیے بہت بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کو متعدد بار تحریری طور پر احکامات بھی جاری کئے گئے مگر ٹرانسپورٹ اتھارٹی اس حوالے سے چپ اختیار کئے ہوئے اور کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہیں جو کہ معنی خیز ہے۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹروں نے گاڑیوں میں سی این جی کٹس لگوا رکھی ہیں اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود نظر سرکاری کرائے نامے میں کمی واقع نہیں کی گئی بلکہ مسافروں سے کئی گنا زائد کرایہ وصول کیاجا رہا ہے۔

مسافر گاڑیوں پر سفرکرنے والے مسافروں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، چیئرمین روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button