ڈومیلی

ایم پی اے راجہ یاور کمال سے راجہ معروف عابد کی قیادت میں ایک وفد کی ملاقات

ڈومیلی: ایم پی اے راجہ یاورکمال سے ان کی رہائش گاہ پر راجہ معروف عابد کی قیادت میں وفد کی ملاقات، راجہ یاورکمال کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر وفد نے مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی جہلم میں ایم پی اے راجہ یاورکمال سے ملاقات ہوئی، سینئر رہنما پی ٹی آئی بڑاگواہ راجہ معروف عابد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں سابق کونسلر راجہ راؤف کیانی، سابق کونسلر ساجد محمود مغل، افتخار بٹ، ہیڈ ماسٹر راجہ انور کیانی، ماسٹر ظفر، ندیم گجر، کاظم کیانی زکوۃ کمیٹی بڑاگواہ، چوہدری ظفر پٹواری، چوہدری برکات اور دیگر شامل تھے۔

ایم پی اے راجہ یاورکمال کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر وفد نے مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ تمام افراد کا ایم پی اے راجہ یاورکمال نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button