سوہاوہ

محکمہ فشریز نے سوہاوہ میں فش گیم کے لائسنس کے اجراء کا افتتاح کر دیا

سوہاوہ: محکمہ فشریز سوہاوہ میں اکتیس سال بعد محکمہ فشریز کی طرف سے سوہاوہ کے تالابوں میں شکار گیم کی اجازت دینے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ثناء عروج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سید طیب حسین نے پانچ لائسنس کا اجراء کر کے تقریب کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن اہلیان سوہاوہ کے لیے بہت بڑا دن ہے کہ مچھلی کے شکار کا شوق رکھنے والے اپنی فیملیز کے ہمراہ یہاں پر آ کر طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک صرف پانچ سو روپے میں دو کنڈیوں کے ساتھ پورا دن شکار کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس سالوں میں اس ڈیم میں کوئی شکار نہیں ہوا جبکہ اکتیس سال بعد دی جانے والی اجازت شہریوں کے لیے بہت بڑی خوشی کی خبر ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کا کہنا تھا کہ سوہاوہ کے علاؤہ کسی بھی شہر سے مچھلی کے شکار کا شوق رکھنے والے کسی بھی وقت روزانہ کی بنیاد پر یہاں لائسنس بنوا کر شکار کر سکتے ہیں اور یہ فیملیز کے لیے بھی ایک انتہائی موزوں جگہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button