محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کا فیملی ہیلتھ سینٹر خواتین سٹاف کی عدم موجودگی کی وجہ سے ویران ہوگیا

جہلم: محکمہ پاپولیشن ویلفئیر کا فیملی ہیلتھ سینٹر خواتین سٹاف کی عدم موجودگی کی وجہ سے ویران ہوگیا۔ تھیٹر نرس روبینہ کوثر سمیت تمام لیڈی سٹاف غیر حاضر رہنے لگا، فیملی ہیلتھ سینٹر میل سٹاف کے رحم و کرم پر۔ افسوس کا مقام ہے کہ لیڈی سٹاف فیملی ہیلتھ سینٹر میں موجود نہیں۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کا موقف
تفصیلات کے مطابق محکمہ پاپولیشن جہلم کا فیملی ہیلتھ سینٹر لیڈی سٹاف کی عدم موجودگی کی وجہ سے ویران ہوگیا، اس سینٹر میں آنے والی خواتین مریضوں کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب لیڈی سٹاف کی عدم موجودگی میں صرف میل سٹاف سینٹر میں موجود ہوتا ہے۔
لیڈی تھیٹر نرس روبینہ کوثر جو کہ کافی عرصہ سے فیملی ہیلتھ سینٹر میں تعینات ہے لیکن اپنی رجسٹر حاضری کے بعد وہ بھی سینٹر سے غائب ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے فیملی پلاننگ سمیت آنے والے مریضوں کو دقت کا سامنا رہتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیملی ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹر بھی تعینات نہیں کی گئی، ڈاکٹر مدیحہ جو کہ پنڈدادنخان میں تعینات ہیں ان کو ایڈیشنل چارج دیا گیا لیکن وہ بھی مہینے میں ایک بار ہی آتی ہیں۔
دوسری طرف ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حسن رضا خالد وڑائچ کا کہنا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ فیملی ہیلتھ سینٹر میں خواتین سٹاف کی عدم موجودگی ہے، میں اس معاملے میں انکوائری کر کے غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف کارروائی کریں گے۔
شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔