جہلماہم خبریں

جہلم میں نجی اسکول کے افسر کی ملازمہ سے 3 سال تک جنسی زیادتی

جہلم کے علاقہ کالا گجراں میں نجی اسکول افسر کی ملازمہ کے ساتھ 3 سال تک جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا، میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے، سکول انتظامیہ کا ایک شخص گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جہلم کے علاقے کالا گجراں کا ہے جہاں ایک نجی اسکول میں ایڈمن آفیسر اپنی ملازمہ کو 3 سال تک مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، متاثرہ خاتون انصاف کے لیے پولیس کے پاس پہنچ گئی اور اپنے بیان میں کہا کہ سجاد حسین نامی ایڈمن آفیسر اسے بلیک میل کررہا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ سجاد حسین نے مجھے آفس میں بلایا، جب میں گئی تو اس نے مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور میری نازبیا ویڈیو اور تصاویر بنالیں، سجاد حسین ان نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا، بلیک میل کرتے ہوئے 3 سال تک جنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا اور انکار پر مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا، اب میں دو ماہ کی حاملہ ہو چکی ہوں۔

پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے اور سکول انتظامیہ کے ایک ممبر کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں البتہ خاتون کی جانب سے درخواست کے بعد کئی روز تک مقدمہ درج نہ ہونے اور ملزمان کو فرار کا بھر پور موقع دیا گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان روپوش ہو گئے ہیں اور پولیس اب ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button