جہلم

جہلم میں مسلم لیگ ن 12 اکتوبر کو یومِ سیاہ منائے گی

جہلم: پاکستان مسلم لیگ ن 12 اکتوبر کو جہلم میں یومِ سیاہ منائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 12 اکتوبر 1999ء کو اس وقت کے منتخب وزیراعظم میاں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار پر قبضہ کیے جانے کے واقعہ کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان یوم سیاہ منائیں گے۔

اس دن کی مناسبت سے مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ سول لائن روڈ سمیت چاروں تحصیلوں میں منعقدہ تقریبات میں اس غیر آئینی اقدام کی مذمت کی جائے گی، ن لیگی کارکن بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button