جہلم

سیاست کی آڑ میں ریاستی اداروں پر حملہ آور ہونے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ خلیل کاظمی

جہلم: شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہے سیاست کی آڑ میں ریاستی اداروں پر حملہ آور ہونے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، ایسے عناصر کے خلاف اقدامات اٹھانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کیونکہ سیاست کے لئے ریاست کو داؤ پر لگا نا خطر ناک عمل ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مادر وطن کی سالمیت کسی سیاسی جارحیت کی متحمل نہیں ہوسکتی احتجاج ہر جماعت کا بنیادی حق ہے مگر جلاؤ گھیراؤ کرنے اور افواج پاکستان کے خلاف اشتعال انگیر بیانات ملک و قوم کے حق میں نہیں ہے اور کوئی بھی مہذب معاشرہ ایسے ہتھکنڈوں کی اجازت نہیں دیتا، تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنے اپنے سیاسی نظریات کے بجائے ریاست کو مقدم رکھیں اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیں۔

سید خلیل حسین کاظمی نے مزید کہا کہ ملک پہلے ہی مسائل کے گرداب میں ہے مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب عوام کا جینا محال کرکے رکھا ہے جبکہ موجودہ حالات میں سیاست دانوں میں بڑھتی ہوئی چپقلش نے حالات کو مزید گھمبیر بنادیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button