جہلماہم خبریں

آئیسکو میں کرپشن اور صارفین کیلئے مشکلات پیدا کرنا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ طالب مہدی

جہلم: بااختیار ڈائریکٹر آئیسکو نوابزادہ طالب مہدی خان نے اپنے ایک پیغام میں تمام آئیسکو افسران و عملے سے کہا ہے کہ وہ میرٹ پر یقین رکھتے ہیں اور آئیسکو ریجن سے سفارش کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ کسی بھی آفیسر یا عملے کی سب سے بڑی سفارش اس کی کارکردگی ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہماری اولین ذمہ داری اور ترجیح صارفین کو بہترین اور بر وقت سروسز کی فراہمی ہے جو اس ادارے کے قیام کا بنیادی مقصد ہے اور یہ مقصد یقینی طور پر اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتا۔

طالب مہدی نے کہا کہ جب تک آئیسکو ملازمین کو کام کیلئے بہترین اور محفوظ ماحول میسر نہیں آتا اور اس مقصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور فیلڈ کو جدید ترین آلات اور ضرورت کے مطابق میٹریل مہیا کرنا بے حد ضروری ہے۔ جو یقینی طور پر ادارے اور صارفین دونوں کیلئے یکسر فائدہ مند ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہمارا اولین فرض ہے اور اس مقصد کیلئے ہمیں دن رات محنت لگن اور امانت داری سے کام کرنا ہو گا۔ جس کا اجر ہمیں دنیا اور آخرت دونوں میں ملے گا۔

طالب مہدی خان نے کہا کہ ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر کا عہدہ ان کے پاس ایک امانت ہے جس کا وہ حق ہر صورت امانت داری سے ادا کریں گے، ادارے میں کرپشن اور صارفین کیلئے غیر ضروری مشکلات پیدا کرنا کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔ ہم سب نے ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہے اور آئیسکو کو ترقی کی منازل کی جانب گامزن کرنا ہے کیونکہ یہ ادارے بھی ہمارے ہیں اور یہ پیارا وطن پاکستان بھی ہمارا ہے جو ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اس کی تعمیر وترقی کیلئے اپنی تمام تر کوششوں و کاوشوں کو بروے کار لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button