جہلماہم خبریں

پی ٹی آئی لانگ مارچ جہلم پہنچ کر پہلے دن شاندار چوک، دوسرے دن دینہ میں پڑاؤ ڈالے گا

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو جہلم میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کی فراہمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

لانگ مارچ جہلم پہنچ کر پہلے دن شاندار چوک جبکہ دوسرے دن دینہ میں پڑاؤ ڈالے گا۔ پہلے دن شاندار چوک میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس اور جلسے کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی، روٹ کے راستے میں عمارتوں کی چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے آئیسکو حکام کو ہدایت کی لانگ مارچ کے روٹس میں آنے والی بجلی کی تاروں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے، ریسکیو 1122 جلسہ کے مقام پر ایمرجنسی کیمپ لگائے گا، اس کے علاوہ ہسپتالوں میں تمام تر ایمرجنسی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ جہلم پہنچ کر پہلے دن شاندار چوک، دوسرے دن دینہ میں پڑاؤ ڈالے گا
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر جہلم اور سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ کے مارچ کے روٹس میں تجاوزات کا خاتمہ، صفائی ستھرائی اور مین ہولز پر ڈھکنوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، جلسے کے لیے شیشہ گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتظامات کیے جائیں گے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک روٹ مرتب کیا جائے گا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی او ایم سی، محکمہ ریسکیو، ہیلتھ، پولیس، ہائی وے پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button