جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار، ایک قمار باز فرار

جہلم: رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار، ایک قمار باز فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبادت چوک کے نزدیک کھلے گراؤنڈ میں ریڈ کیا جہاں 5 قمار باز عبدالوحید ولد عبد العزیز ساکن جہلم شیراز ولد فیروز ساکن روہتاس روڈ جہلم عمران ولد اللہ رکھا ساکن روہتاس روڈ جہلم، فدا حسین ولد محمد مجید ساکن عیدگاہ جہلم اور ثاقب علی ولد گلستان ساکن چتن بذریعہ تاش جواء کھیلنے میں مصروف تھے۔
پولیس کو دیکھتے ہی ثاقب علی ولد گلستان ساکن چتن موقع سے فرار ہو گیا جبکہ 4 قمار باز کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 72850 روپے، 4 عدد موبائل فونز، 3 عدد موٹر سائیکل اور آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔