تاجر برادری دھریالہ جالپ کے تعاون سے دھریالہ جالپ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

دھریالہ جالپ (حاجی ریاض احمد+چوہدری شعیب سے) تاجر برادری دھریالہ جالپ کے تعاون سے دھریالہ جالپ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ، 400افراد کا مفت معائنہ کیا گیا
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ پور کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر سید زوہیب الحسن ،ڈاکٹر ممریزنے اپنی ٹیم ڈاکٹر نثار احمد ،ظفر گوندل اور اقبال پراچہ کے ہمراہ تقریباََ400افراد کی آنکھوں کا چیک اپ کیا اور 30افراد کے آنکھوں کے کامیاب آپریشن کیے اور ادویات انتہائی ارزاں نرخوں پر فراہم کی اور آپریشن کرانے والے مریضوں کو عینکیں مفت تقسیم کی ۔فری آئی کیمپ کے انعقاد میں طار ق محمور پراچہ(عرف سرجہ)اور خان تجمل خان کا انتہائی اہم کردار تھا۔
انہوں نے بتایا کہ آئی کیمپ کے انعقاد میں دھریالہ جالپ کی تاجر برادری نے بے حد تعاون کیا ہے جس کی وجہ سے غریب افراد کے آنکھوں کے آپریشن مفت کیے گئے ہیں اور جو لوگ آپریشن کا خرچ ادا کر سکتے تھے اْن سے صرف 4500روپے وصول کیے گئے ہیں علاقہ بھر کی عوام نے انجمن تاجران دھریالہ جالپ اور شاہ پور سے آنے والے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرصاحبان کا شکریہ ادا کیا ہے۔