کمانڈر منگلا کور کا کور لیول اسالٹ اکراس مائن فیلڈ مشق کا معائنہ

منگلا: کور لیول اسالٹ اکراس مائن فیلڈ مشق کا کھاریاں کے قریب گلیانہ DCB میں عملی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں مسلح افواج کے باروی سُرنگوں سے گزر کر دشمن کے علاقے میں پہنچنے کا بہترین عملی مظاہرہ پیش کیا گیاجس میں انفنٹری، کور آف انجینئرز اوررسالے کی یونٹوں کے جوانوں اورافسروں نے حصہ لیا۔
اس مشق کے دوران کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ان کے علاوہ میجر جنرل محمد قدافی جی او سی 17 ڈیو، میجر جنرل دوست محمد چانڈیو جی او سی 37 ڈیو، میجر جنرل شہریار پرویز بٹ جی او سی 6 آرمرڈ ڈیو اور کور کے تمام بریگیڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔
آخر میں مہمان خصوصی کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے مظاہرے میں شریک افسروں اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کابنیادی مقصدافسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں کسی بھی جنگی صورتحال اور در پیش چیلنجز کے پیش نظراضافہ کرنا ہے۔
کور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں کے پیشہ وارانہ معیار کو بھی سراہا۔