جہلم

گورنمنٹ تبلیغ اسلام ہائی سکول جہلم میں مستحق غریب طلباء میں گرم جرسیاں تقسیم

جہلم: گورنمنٹ تبلیغ اسلام ہائی سکول جہلم میں مستحق غریب طلباء کو سردیوں کے لیے گرم جرسیاں تقسیم کی گئیں۔

یہ جرسیاں محمد عمر بٹ کی فیملی کی طرف سے عطیہ کی گئیں، اس کے علاوہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکولوں میں بھی مستحق بچیوں کو گرم شالیں دی گئیں۔

یاد رہے کہ یہ فیملی اس سے قبل بھی ہر سال سکولوں میں مستحق بچوں کو یونیفارم اور جرسیاں دے رہے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button