سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں 4 ڈاکو گن پوائنٹ پر نجی کیش اینڈ کیری سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

سوہاوہ شہر کے بیچوں بیچ لاکھوں روپے کی ڈکیتی، 4 ڈاکو گن پوائنٹ پر نجی کیش اینڈ کیری سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز صبح تقریباً 4 بجے سوہاوہ میں چار مسلح افراد گن پوائنٹ پر چوکیدار کو یرغمال بنا کر پوٹھوہار کیش اینڈ کیری سے لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر آسانی سے موقع سے فرار ہو گئے۔

واردات تھانہ سوہاوہ سے کچھ فاصلے پر ہوئی، ڈاکوؤں کی اس دیدہ دلیری پر شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ سوہاوہ پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button