جہلم

سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی خدمات کے پیش نظر اجلاس، تعریفی اسناد سے نوازا گیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت ضلع بھر کے سماجی ورکرز، مخیر حضرات اور رفاعی تنظیموں کے سربراہان کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی خدمات کے پیش نظر اجلاس منعقد ہوا۔

جہلم کی فلاحی تنظیموں کی جانب سے موجودہ سیلابی صورتحال میں صوبہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے اضلاع میں راشن، ادویات، میڈیکل کیمپ اور موجودہ موسم کے مطابق ٹینٹ، کپڑے، کمبل رضایاں وغیرہ پہنچائیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے سماجی تنظیموں کی خدمات کو سراہا اور آئندہ بھی اسی طرح کام کرنے کے جذبے کی امید ظاہر کی۔ مخیر حضرات اور سربراہان رفاعی ادارہ جات نے آئندہ بھی اپنے ہم وطن بہن بھائیوں کے ساتھ مل کر چلنے کا عزم کیا۔

اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جہلم کی جانب سے حاضرین کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین ضیاء سمیت سماجی تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button