جہلم

جہلم میں گودام سے بھاری تعداد میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ ضبط

جہلم: آر ٹی او راولپنڈی نے بھاری تعداد میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ قبضے میں لے لیے۔

مصدقہ اطلاع پر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک سکواڈ نے جہلم میں گودام کا دورہ کیا اور دستاویزات کی عدم تیاری کی بنا پر نان ڈیوٹی سگریٹ کے ساٹھ کارٹن قبضے میں لے لیے۔

ضبط سگریٹ مقامی برانڈ کے تھے اور کارٹنز میں 0 اعشاریہ 6 ملین چھڑیاں تھیں۔ چھاپے میں FED اور سیلز ٹیکس کی مد میں 1 اعشاریہ 26 ملین روپے کی آمدنی شامل ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے آر ٹی او راولپنڈی کی بروقت کارروائی کو سراہا اور زور دیا کہ ایف بی آر ٹیکس چوری پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے۔ ٹیکس چوری غیر قانونی سرگرمی ہے، ٹیکس چوروں پر فوجداری الزامات اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button