جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، بھکاریوں سمیت 10 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اشتہاری مجرم اور بھکاریوں سمیت 10 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کا پیشہ وارانہ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ عادی بھکاریوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے 108 گرام ہیروئن برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاور کے قبضہ سے دس لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزم طارق کے قبضہ سے 140 گرام ہیروئن جبکہ ملزم اسد سے 150 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 234/19 بجرم 406ت پ کا مجرم اشتہاری عبدالحمید ولد سلطان احمد کو گرفتار کر لیا۔