
دینہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں دینہ پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 6 قمار باز جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ دینہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول دینہ (ڈھکیوں والے سکول) کے عقب میں واقع گراؤنڈ میں ریڈ کیا جہاں 6 قمار باز ابرار ولد غفور ساکن اسلام، فیروز عرف سعد ولد محمد بشیر ساکن مالدیو، احسن رحیم ولد عبد الرحیم ساکن مین بازار دینہ، عمر فاروق ولد محمد رفیق ساکن محلہ معصوم شاہ دینہ اور اکرم ولد محمد الطاف ساکن مالدیو، محمد عباس ولد محمد جمروز ساکن مالدیو کو جواء بذریعہ تاش کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ رضوان ولد عبد الرحیم ساکن دینہ موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے گرفتار قمار باز ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 42480 روپے، 8 عدد موبائل فونز، 3 عدد موٹر سائیکل اور آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔