جہلماہم خبریں

امپورٹڈ حکمران چاہتے ہیں کہ ہم جیلوں میں جائیں اور الیکشن مہم نہ چلا سکیں۔ فواد چوہدری

جہلم: فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے خلاف جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں ،امپورٹڈ حکمران چاہتے ہیں کہ ہم جیلوں میں جائیں اور الیکشن مہم نہ چلا سکیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے جہلم پریس کلب میں بذریعہ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسلام آباد میں تھا اور مجھے بھی مقدمے میں نامزد کر دیا گیا،یہ چاہتے ہیں کہ ہم جیلوں میں جائیں اور الیکشن مہم نہ چلا سکیں،ہم جیلوں میں بھی ہوں گے تو دو تہائی اکثریت حاصل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اقتدار سے چمٹا رہے گااس وقت تک افراتفری رہے گی ۔ میرے اوپر درج مقدمے میں عبوری ضمانت 25مارچ تک منظور کر لی ہے جس کے مچلکے جمع کروا دیے ہیں ، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button