ریجنل پولیس آفیسر محمد اشرف کا پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال کا دورہ، ریکارڈ کی پڑتال کی

سوہاوہ: ریجنل پولیس آفیسر محمد اشرف نے پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال کا فارمل دورہ کیا ، ریجنل پولیس آفیسرکی آمد پر پٹرولنگ پوسٹ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی شجرکاری مہم کے سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر نے پٹرولنگ پوسٹ پر پودا بھی لگایا۔
ریجنل پولیس آفیسر محمد اشرف نے تمام پوسٹ کا معائنہ کیا ریکارڈ کی پڑتال کی اور تمام اسلحہ کو چیک کیا پوسٹ کی صفائی ستھرائی رکارڈ کی بہترین طریقے سے تکمیل اور اسلحہ کی بہترین صفائی اور نگہداشت پر پٹرولنگ پوسٹ کے انچارج وسیم انتصار سب انسپکٹر اور محرر ہیڈ کانسٹیبل عمران رشید کو شاباش دی اور تمام پوسٹ کے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی اور میٹنگ کے دوران ان کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
جوانوں کو ہدایت کی گئی کہ ہمارا سب سے اولین فرض لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے اور اگر اس میں کوئی کوتاہی یا لاپرواہی کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جوانوں کو بریف کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی عمل میں لائی سے جائے۔