جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3 منشیات فروش ملزمان سمیت پتنگ فروش ملزم گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان امان اللہ اور احسان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 230 گرام ہیروئن برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم معظم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 9 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم علی کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 5 پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔