جہلم

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، منشیات فروش ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، 10 لیٹر شراب اور پسٹل 30 بور معہ روند برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد منور حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم علی حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 5 روند برآمد مقدمہ درج کر لیا۔

اس حوالے سے ایس ڈی پی اوز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button