ڈومیلی کے علاقہ جنڈالہ میں بیج میں اضافے کے حوالے سے کسانوں میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ڈومیلی: تحصیل سوہاوہ ڈومیلی کے علاقہ جنڈالہ میں محکمہ زراعت توسیع سوہاوہ نے سیمٹ کے اشتراک سے گندم کے بیج میں اضافے کے حوالے سے کسانوں میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا۔
اس تربیتی ورکشاپ میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع جہلم عابد جاوید، ڈاکٹر خضرحیات اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن، ڈاکٹر سکندر ریسرچر ہیڈ گندم این اے آر سی اسلام آباد، ڈاکٹر ٹی پی تیواری نیپال کنٹری ہیڈ سیمٹ پاکستان نے شرکت کر کے کسانوں میں گندم کی پیداوار میں اضافہ پر تربیت دی۔
اس موقع پر علاقہ بھر سے کسانوں کی کثیر تعداد سمیت میڈیانمائندگان نے شرکت کی جس کا مقصد زمینداروں کوجدید زراعت سے روشناس کروانا تھا اور گندم کے جدید بیج اور بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کو کاشت کرنے کے بارے میں بتایاگیا۔
اس پروگرام کے ہوسٹ ڈسٹرکٹ فوکل پرسن شکیل کھٹانہ تھے، راجہ سعدیہ خان نے اس پروگرام کا انعقاد کرایا۔