جہلم
جہلم پولیس کاپتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 پتنگ فروش گرفتار

جہلم پولیس کاپتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 پتنگ فروش گرفتار، 750 پتنگیں اور 9 ڈوریں برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم شاداب حسین کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 600 پتنگیں اور 6 ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 پتنگ فروش ملزمان گرفتار کر لیے۔ گرفتار ملزمان میں احتشام عابد، مبشر فیاض، محمد سلیمان اور محمد حسیب شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 150 پتنگیں اور 3 ڈوریں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھاکہ پتنگ فروشی ایک جان لیوا کھیل ہے جس کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے گی۔