ڈومیلی

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سوہاوہ ملک ضمیر حسین کا ڈومیلی کا دورہ، شجرکاری مہم میں حصہ لیا

ڈومیلی: ملک ضمیر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سوہاوہ کا یونین کونسل ڈومیلی کا دورہ، یونین کونسل ڈومیلی کے حاطہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔

تفصیلات کے مطابق ملک ضمیر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سوہاوہ نے یونین کونسل ڈومیلی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے یونین کونسل ڈومیلی میں پودا لگاکرشجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

ملک ضمیر نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کی 44 یونین کونسلز میں 44 ہزار پودے لگائے جائیں گے، ہر یونین کونسل میں ایک ہزار پودا لگاجائے گا، محکمہ لوکل گورنمنٹ میں شجرکاری مہم تیزی سے جاری ہے، ہم جلد ہی اپناٹارگٹ پورا کریں گے، ہم ہریونین کونسل میں پھل دار پھول دار اور سایہ دار پودے فری تقسیم کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button