جہلماہم خبریں

جہلم کے مشہور ایڈوینچر پارک کے جھولے سے گر کر 7 سالہ بچی جاں بحق

جہلم کے مشہور ایڈوینچر پارک کے جھولے سے گر کر 7 سالہ بچی جاں بحق، بچی کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جہلم کے مشہور ایڈوینچر پارک میں ایک افسوسناک پیش آیا، پارک میں ناقص سیفٹی انتظامات کی وجہ سے 7 سالہ بچی فضاء چلتے جھولے سے نیچے جا گری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے بااثر پارک مالکان کے ساتھ ملی بھگت کر کے کیس کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میڈیا نے بچی کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں پڑی لاش اور انٹری پرچی حاصل کر لی۔

حادثہ میں جاں بحق ہونے والی سات سالہ فضاء اپنی فیملی کے ساتھ پارک میں گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button