جہلم

ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی طرف سے سوہاوہ میں پانی کے 2 منصوبے مکمل، افتتاح کر دیا گیا

سوہاوہ شہر سے 15 کلومیٹر دور علاقہ ڈھوک فضل حسین اور ڈھوک نظام دین میں پینے کے پانی کی شدید قلت تھی جس پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کی چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے اس علاقے میں ایک نیا کنواں کھدوایا اور تین سو فٹ گہرا پانی کا بور بھی کرایا۔

یاد رہے کہ اس پوری وادی میں پانی کی شدید قلت تھی مگر قدرت کی مہربانی سے کنواں سے وافر مقدار میں پانی نکل آیا ہے۔

گزشتہ روز دونوں پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان، فلک ناز صاحبہ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

یہاں اس امر کا ذکر کرنا باعث مسرت ہے کہ دونوں منصوبوں کے قریب واقع مساجد کو بھی پانی کے پائپ لگا کر وافر مقدار میں پانی مہیا کر دیا گیا ہے تا کہ نمازی حضرات بغیر کسی دشواری کے اپنی عبادت کر سکیں۔

اہل علاقہ نے پانی جیسی نعمت ملنے پر اللّہ پاک کا شکر ادا کیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ جہلم کی سماجی تنظیموں نے بھی اس کار خیر پر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button