جہلم

مہنگائی نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا کر رکھ دی ہیں۔ ملک نسیم

جہلم: سابق ناظم یونین کونسل کوٹلہ فقیر ملک نسیم نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا کر رکھ دی ہیں، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ معاشی بحران کے حل کیلئے تمام سیاسی قوتوں اور اداروں کو متحد ہو کر ملک کو اس بحران سے نکالنے کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی۔ اس وقت ملک معاشی طور پر انتہائی کمزور ہو چکا ہے لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے انڈسٹریاں بند اور صنعتکاروں اور سرمایہ کاری کرنے والوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے حکومتی سطح پر کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔

ملک نسیم نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، سیاستدانوں کو ذاتی اور جماعتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملکی سالمیت، تحفظ، ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے و جہد کرنا ہوگی دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر وطن عزیز کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، پشاور دھماکہ ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے جو پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نازک صورتحال میں قوم کو متحد رکھنے اور ملک کی سلامتی امن و معاشی استحکام کیلئے ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button