دینہ اور سوہاوہ میں رجسٹرڈ مویشی پال بھائیوں میں چیک کی تقسیم

سوہاوہ: سابق وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام برائے کٹڑا فربہ کرنا کے تحت رجسٹرڈ مویشی پال بھائیوں میں چیک تقسیم کئے گئے۔ اس سکیم کے تحت ہر دو تحصیلوں دینہ اور سوہاوہ میں 50,50 کٹڑے رجسٹرڈ کئے گئے تھے۔ مطلوبہ شرائط اور وزن کی بڑھوتری حاصل کرنے والے کٹڑے کامیاب قرار پائے اور فی کٹڑا چارہزار روپے کے حساب سے مالی معاونت فراہم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل دینہ اور سوہاوہ کے رجسٹرڈ مویشی پال بھائیوں میں چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ مذکورہ سکیم کے تحت حوصلہ افزائی/ مالی معاونت کے چیک تقسیم کیے گئے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مسعود حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک سوہاوہ اور ڈاکٹر احسان الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک دینہ نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت ہر دو تحصیلوں دینہ اور سوہاوہ میں 50,50 کٹڑے رجسٹرڈ کیئے گئے تھے۔ مطلوبہ شرائط اور وزن کی بڑھوتری حاصل کرنے والے کٹڑے کامیاب قرار پائے اور فی کٹڑا /- 4000 روپے کے حساب سے مالی معاونت فراہم کی گئی۔
منصوبے میں مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لے مذکورہ کامیاب زمینداروں کے نام پر چیک بنا کر رقوم کی ادائیگی کی گئی۔